خبیب فاؤنڈیشن اور صباء ٹرسٹ کے اشتراک سے جامع مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا - Khubaib Foundation

admin
  • May 31, 2023
  • 0 Comments

ٹبی سیداں میں  خبیب فاؤنڈیشن اور صباء ٹرسٹ کے اشتراک سے جامع مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں چیئرمین خبیب فائونڈیشن محترم ندیم احمد خان صاحب اور  صبا ٹرسٹ کے چیئرمین جناب صغیر اسلم صاحب نے شرکت کی اور اس موقع پر اہل علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر اہل علاقہ کو بتایا گیا کہ اس مسجد کو قبة الصخرة کے طرز پر بنایا جائے گا۔ مسجد کے ساتھ ساتھ ایک اسلامک سنٹر کا قیام بھی کیا جائے گا جہاں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنِ خطاطی ، ریسرچ سینٹر اور دیگر اسلام کے شعبوں میں کام کیا جائےگا جس سے مستقبل میں احسن طریقے سے اسلام کی خدمت کی جائے گی۔

About admin

Leave A Comment