Follow Us:

خبیب فاؤنڈیشن اور صباء ٹرسٹ کے اشتراک سے جامع مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا

ٹبی سیداں میں  خبیب فاؤنڈیشن اور صباء ٹرسٹ کے اشتراک سے جامع مسجد رحمت اللعالمین کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں چیئرمین خبیب فائونڈیشن محترم ندیم احمد خان صاحب اور  صبا ٹرسٹ کے چیئرمین جناب صغیر اسلم صاحب نے شرکت کی اور اس موقع پر اہل علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر اہل علاقہ کو بتایا گیا کہ اس مسجد کو قبة الصخرة کے طرز پر بنایا جائے گا۔ مسجد کے ساتھ ساتھ ایک اسلامک سنٹر کا قیام بھی کیا جائے گا جہاں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنِ خطاطی ، ریسرچ سینٹر اور دیگر اسلام کے شعبوں میں کام کیا جائےگا جس سے مستقبل میں احسن طریقے سے اسلام کی خدمت کی جائے گی۔